ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوکرن سمندر میں غیر ملکی خاتون کی نعش برآمد

گوکرن سمندر میں غیر ملکی خاتون کی نعش برآمد

Wed, 24 Jun 2020 13:20:04    S.O. News Service

بھٹکل 24/جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے سیاحتی مقام گوکرن میں  ایک عورت کی نعش سمندر سے برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت انگلینڈ کی رہنے والی گیرے گوری رابرٹ رائٹ (44) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع نےبتایا کہ مہلوک عورت گذشتہ دس سالوں سے اپنے خاندان کے ساتھ  گوکرن میں ہی مقیم تھی، کل منگل شام کو یہ عورت کُڈلے بیچ پر مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ایک چٹان سے سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج بدھ صبح اس کی نعش برآمد ہوئی۔

گوکرن پولس نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے ضروری کاروائیوں کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: